اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ فائنل نے امریکا میں ناظرین کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جہاں تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ (63 ملین) افراد نے میچ دیکھا۔
نیوجرسی میں منعقد ہونے والا فائنل مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم اسپین نے اضافی وقت کے 106 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس کے مطابق انگریزی نشریات کو 3 کروڑ 89 لاکھ ناظرین نے دیکھا، جبکہ ٹیلی مونڈو اور اس کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پیکاک پر ہسپانوی زبان کی نشریات کو 2 کروڑ 39 لاکھ افراد نے دیکھا۔