ندیم عمر ایک بار پھر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ ندیم عمر کو صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات میں ندیم عمر پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 ووٹ اپنے نام کر لیے۔
صدارتی امیدوار ندیم عمر نے 15 ووٹ حاصل کرکے آئندہ تین سال کے لیے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ندیم عمر نے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیت کر اپنی ہیٹ ٹرک (Hat-trick) مکمل کر لی۔