Sports
گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز 2026، پاکستانی 36 رکنی دستے کی شرکت
گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو 2 اگست تک جاری رہیں گی۔ ان مقابلوں میں 74 ممالک کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کا 36 رکنی دستہ بھی ان کھیلوں میں شریک ہے، جس میں 20 کھلاڑی ج
مصنف طاہر انعام شیخ114K بار پڑھا

گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو 2 اگست تک جاری رہیں گی۔ ان مقابلوں میں 74 ممالک کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کا 36 رکنی دستہ بھی ان کھیلوں میں شریک ہے، جس میں 20 کھلاڑی جبکہ کوچز اور آفیشلز شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑی 6 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جوڈو، جمناسٹکس، لان بالز اور تیراکی شامل ہیں۔
پاکستانی دستے کی سب سے بڑی امید اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم ہیں، جو کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔



