Sports
لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، الوداعی میچ کی تیاری شروع
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔
مصنف Naila Abbas109K بار پڑھا

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے تاکہ ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل سکے تاہم وہ مستقبل میں کسی اور عالمی کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ 39 سالہ میسی نے 2026ء فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول اور 4 گول میں مدد فراہم کی تھی جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے بڑے گول اسکورر رہے، فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹینا کی شکست کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام


