Sports
کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی تیراکوں کی دوسرے روز بھی مایوس کن کارکردگی
کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کے تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے روز بھی برقرار رہی، مقابلوں میں شریک چاروں قومی سوئمرز ہفتے کو بھی اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکے۔
مصنف فیضان لاکھانی112K بار پڑھا

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کے تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے روز بھی برقرار رہی، مقابلوں میں شریک چاروں قومی سوئمرز ہفتے کو بھی اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکے۔
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں ویمن 200 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی جہاں آرا نبی 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 36 تیراکوں میں 29ویں نمبر پر رہیں اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔
مینز 400 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی نے 4 منٹ 14.85 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کیا اور 27 تیراکوں میں 22ویں پوزیشن حاصل کی، جس کے باعث وہ بھی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔
گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز 2026، پاکستانی 36 رکنی دستے کی شرکت


