Sports
شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔
مصنف Rubab Shakeel33K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔
اس بار ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ہجوم کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک مداح کو اپنے قریب آنے پر پیچھے دھکا دیتے دکھائی دیے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی کے حصار میں آگے بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان مداح نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی، جس پر آفریدی نے اسے ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا۔
ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
والدین سے گزارش ہے موبائل جیسی بیماری سے اپنی اولاد کو دور رکھیں: شاہد آفریدی 


