کوہ پیمائی اور ٹریل رننگ میں اپنی شناخت بنانے والی مہم جو انعم عزیر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی 100 کلومیٹر گلیات ماؤنٹین ٹریل الٹرا میراتھون جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔
دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات، قدرتی اور وائلڈ لائف کے خطرات سے بھرپور اس سخت مشکل مقابلے میں انعم عزیر نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انعم عزیر نے کہا کہ میں اپنی یہ کامیابی پاکستان کی تمام خواتین، خصوصاً خواتین رنرز کے نام کرتی ہوں۔