Sports
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جس کے مطابق محمد عمر میر صدر اور محمد وقاص تارڑ بلا
مصنف UrduPoint47K بار پڑھا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جس کے مطابق محمد عمر میر صدر اور محمد وقاص تارڑ بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ۔ نو منتخب صدر اور سیکرٹری کی تین سالہ مدت کا فوری طور پر آغاز ہوگا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔



