اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) قومی نیٹ بال ٹیم کے کپتان محمد اختر نے قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد جمشید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔