’میرا بیٹا مجھے پہچان لے‘، سپینش فٹبالر کی بیٹے کی خاطر لمبے بال رکھنے کی دل چھو لینے والی کہانی سامنے آگئی
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2026ء ) حال ہی میں ارجنٹینا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم سپین کے سٹار کھلاڑی مارک کوکوریلا کے لمبے بالوں کے پیچھے جذباتی کہانی سامنے آگئی۔ سپینش فٹبالر مارک کوکور

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2026ء ) حال ہی میں ارجنٹینا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم سپین کے سٹار کھلاڑی مارک کوکوریلا کے لمبے بالوں کے پیچھے جذباتی کہانی سامنے آگئی۔ سپینش فٹبالر مارک کوکوریلا کے گھنگریالے لمبے بال دنیا بھر میں ان کی پہچان بن چکے ہیں، تاہم ان کے لیے یہ صرف ایک منفرد انداز نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے ماٹیو سے جڑا ایک جذباتی تعلق بھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکوریلا نے جان بوجھ کر لمبے بال رکھے، وہ اپنے بال میچ کے دوران نہیں باندھتے تاکہ ان کا بڑا بیٹا ماٹیو ، جو آٹزم کا شکار ہے، میدان میں انہیں آسانی سے پہچان سکے۔ یہ سادہ سا فیصلہ ان کے لیے باپ ہونے کی ذمہ داری اور اپنے بیٹے سے محبت کی علامت بن چکا ہے۔ سپین کی ورلڈکپ فتح کے بعد کوکوریلا کی یہ جذباتی کہانی دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کے میدان سے باہر کوکوریلا اور ان کے بچوں کی ماں کلاڈیا روڈریگیز نے اپنے بیٹے کی آٹزم کی تشخیص کے بعد مشکل وقت کا سامنا کیا۔ ایمازون پرائم کی ایک دستاویزی فلم میں سپینش فٹبالر کی پارٹنر کلاڈیا نے بتایا کہ جب انہیں محسوس ہوا کہ 4 سال پہلے پیدا ہونے والا ہمارا بیٹا دیگر بچوں سے مختلف انداز میں نشوونما پا رہا ہے تو وہ مدد کی تلاش میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر روز بیٹے کو سکول چھوڑنے جاتے اور واپسی پر روتے تھے۔ اس وقت میں اپنے دوسرے بچے ریو کی ماں بھی بننے والی تھی۔ 28 سالہ سپینش فٹبالر کوکوریلا نے بھی اعتراف کیا کہ بیٹے کی آٹزم کی تشخیص کو قبول کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا بچہ آٹسٹک ہے تو والدین بھی اس کے لیے تیار نہیں ہوتے، ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنا پڑا۔کاش میرے پاس ایک روپیہ بھی نہ ہوتا، مگر میرا بیٹا بالکل صحت مند ہوتا۔ 💙 “I have a son with autism. I wish I had no money at all so that my son could be healthy.I grow my hair out because he likes it… and also so that if he forgets me for a moment, he can still recognise me.”– Marc CucurellaSome things in football matter more than any…— TrifectaSport (@TrifectaSport) July 24, 2026 مارک کوکوریلا اور کلاڈیا، جو 2018ء سے ایک ساتھ ہیں، اس وقت تین بچوں ماٹیو، ریو اور بیلا کے والدین ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔



