شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔ اس بار ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ہجوم کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔ اس بار ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ہجوم کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک مداح کو اپنے قریب آنے پر پیچھے دھکا دیتے دکھائی دیے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 49 سالہ شاہد آفریدی سیکیورٹی کے حصار میں آگے بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان مداح نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی، جس پر آفریدی نے اسے ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا۔
View this post on Instagram ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کئی صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مداح کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ بعض افراد نے شاہد آفریدی سے معذرت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، دیگر صارفین نے بھی اس واقعے پر تنقیدی تبصرے کیے ہیں۔ دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پورا منظر پیش نہیں کرتی، اس لیے مکمل حقائق سامنے آنے سے پہلے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مناسب نہیں ہو گا۔ شاہد آفریدی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



