اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی، 5 کے بجائے 6 کھلاڑی میدان میں اتارنے سے پاکستان کو بھارت سے شکست ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ کی سنگین غلطی سامنے آگئی۔ پاکستان نے مقررہ 5 کے بجائے 6 کھلاڑی میدان میں اتار دئیے جس پر ایمپائر کی نشاندہی کے بعد 2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس صورتِ حال کے باعث پاکستانی ٹیم کو کچھ وقت تک صرف 3 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔یہ شکست پاکستانی ہاکی مینجمنٹ کی غلطی کے باعث ہوئی۔واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی میں دونوں ٹیموں میں سے ہر ایک میں 5 کھلاڑی ہوتے ہیں۔