جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ7 اگست سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور میرس سندھ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ 7 اگست سے لقمان ہاکی سٹیڈیم، خیرپور میں شروع ہوگی۔ ڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور میرس سندھ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ 7 اگست سے لقمان ہاکی سٹیڈیم، خیرپور میں شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور میرس سندھ کے صدر سید ذاکر حسین زیدی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں انٹر نیشنل، نیشنل،صوبائی، سکولوں، کالجز اور یونورسٹیز کے ہاکی کھلاڑی حصہ لے رہیں ہیں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا اورچیمپئن شپ کافائنل میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



