فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر جاری انڈر-19 فٹ بال چیمپئن شپ میں خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا، بلوچ کلب اروڑی، علی شیر کلب سرلی اور العثمان نمبردار کلب چبہ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن و ایونٹ چیف آرگنائزر رانا محمد اشرف نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 50 سے زائد دیہاتوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن چار گروپوں تقسیم کیا گیا ہے جن کے میچز چار مختلف سنٹرز میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹھیکری والا سنٹرز سے خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا اور بلوچ کلب اروڑی نے گردانہ سنٹر سے علی شیر کلب سرلی اور العثمان نمبردار کلب چبہ کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔