اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، ٹورنامنٹ 29 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 28 جولائی ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔