فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر جاری انڈر-19 فٹ بال چیمپئن شپ میں بابا خاکی شاہ اور ڈگورہ کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے جبکہ بلوچ کلب اروڑی اورالفاروق کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا ۔پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن رانا محمد اشرف اور ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا مبشر بشیر کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز ٹھیکری والا سنٹر میں کھیلا گیا بلوچ کلب اروڑی اور الفاروق کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ گلالی پور سنٹر میں کھیلے گئے میچ میں بابا خاکی شاہ سوہل نے اکبر رضا کلب کو 0-2 سے ہرا دیا۔ گردانہ سنٹر میں ڈگورہ کلب نے گلالی پور کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ چبہ سنٹر میں یونائیٹڈ کلب نے ینگ سٹار کلب کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں 50 سے زائد دیہاتوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن چار گروپوں تقسیم کیا گیا ہے جن کے میچز چار مختلف سنٹرز میں کھیلے جا رہے ہیں۔