گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں 3 پاکستانی باکسرز نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2026ء) گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں 3 پاکستانی باکسرز نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2026ء) گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں 3 پاکستانی باکسرز نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا ہے کہ کوالیفائی کرنے والے پاکستانی باکسرز میں افضل خان پٹھان، قدرت اللّٰہ اور فاطمہ زہرا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں 5 پاکستانی باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں تین مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں سمامہ رحمان، قدرت اللّٰہ اور افضل خان پٹھان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ملائیکہ زاہد اور فاطمہ زہرا شامل ہیں۔ ٹیم منیجر کے فرائض میجر عرفان یونس جبکہ کوچنگ کے فرائض نثار خان انجام دے رہے ہیں۔



