لاہور پریس کلب کے زیراہتمام اراکین اور ان کی فیملیز کیلئے سیلف ڈیفنس کورس کے آغاز کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2026ء) لاہور پریس کلب کے زیراہتمام اراکین اور ان کی فیملیز کیلئے سیلف ڈیفنس کورس کے آغاز کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، وو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2026ء) لاہور پریس کلب کے زیراہتمام اراکین اور ان کی فیملیز کیلئے سیلف ڈیفنس کورس کے آغاز کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، وومن پروٹیکشن کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ اور سیالکوٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضوان مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کیوکشن کراٹے کلب کے سرپرست اور انٹرنیشنل ریفری عطا حسین بٹ اپنی مرد و خواتین انسٹرکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ سیلف ڈیفنس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کریں گے ۔لاہور پریس کلب کی جانب سے سیلف ڈیفنس کورس میں دلچسپی رکھنے والے معزز اراکین اور ان کی فیملیز کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔



