ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2026ء) چار بائولرز نے پری آئی ٹی بی اے آزادی کپ 2026 ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کے اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے 2 روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ لیزر سٹی بالنگ کلب سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ آئی ٹی بی اے پری آزادی کپ 2026 ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کے اگلے رانڈ کے لیے چار بائولرز نے کوالیفائی کر لیاہے جن میں اعجاز الرحمان، فہیم اکبر، ایاز الرحمان اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ ہر بائولرز نے چار، چار کھیل کھیلے۔ اعجاز الرحمان نے 762 پوائنٹس، فہیم اکبر نے 719 پوائنٹس، ایازالرحمان نے 714 پوائنٹس اور محمد حسین چٹھہ نے 713 پوائنٹس حاصل کئے۔ اگلا رانڈ جیکرانڈا بالنگ ایلی، ڈی ایچ اے، فیز II، اسلام آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تقریبا 50 بائولرز نے حصہ لیا۔ آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 2026 پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 8 تا 14 اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ، F-7 مرکز، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔