پہلا ٹیسٹ: دوسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹ پر 199 رنز بنالیے
ٹروبا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2026ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز بنالیے۔ ٹروبا ٹیسٹ کے دوسرے د

ٹروبا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2026ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز بنالیے۔ ٹروبا ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹ پر 199 رنز اسکور کیے ہیں، شان مسعود 88 رنز اور سلمان علی آغا صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ امام الحق 63، اذان اویس صفر اور کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 194 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔کیوم ہوج 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور شے ہوپ نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔



