لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) پاکستان ویمنز ٹیم کی بائولرام ہانی نے اپنے کم بیک کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپسی کے لیے انہوں نے بہت محنت کی، کم بیک کے دوران کھلاڑی پرجوش بھی ہوتا ہے اور کچھ دبا وبھی محسوس کرتا ہے، تاہم پہلا بال کرانے کے بعد وہ مکمل طور پر نارمل ہو گئیں اور پھر اپنی باولنگ پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی۔ ام ہانی نے کہا کہ وہ اگلے میچ میں بھی اسی انداز سے بائولنگ کرانے کی کوشش کریں گی۔ ان کی اولین ترجیح ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔