نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی جی ایس پی پلس سٹیٹس کا جائزہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2026ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی جی ایس پی پلس سٹیٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2026ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی جی ایس پی پلس سٹیٹس کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران شرکاء نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت درکار بین الاقوامی کنونشنز پر عمل درآمد اور مقررہ ضابطہ جاتی معیارات کی تکمیل کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ادارہ جاتی سطح پر پیش رفت کی نگرانی کے اقدامات اور سفارتی روابط کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا ۔پاکستان کی برآمدات اور یورپ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ تمام حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ جائزے کے اہم مراحل سے قبل مقررہ تقاضوں پر بروقت عمل درآمد، وزارتوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور فعال سفارتی روابط کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سیکریٹریز خارجہ، تجارت اور اطلاعات و نشریات، بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر، جبکہ متعلقہ وفاقی و صوبائی وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



