پیٹرولیم قیمتوں کے روزانہ جائزے پر عوام شدید برہم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لینے کی حکومتی پالیسی پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی من

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لینے کی حکومتی پالیسی پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھا ئوکو بنیاد بنا کر روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ بتایا جائے عالمی منڈی سے محض 24 گھنٹوں میں خریدا گیا پیٹرول پاکستان کیسے پہنچ جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیسے ممکن ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والا پیٹرول پہلے سے درآمد شدہ ذخائر سے فراہم کیا جاتا ہے اس لیے روزانہ عالمی قیمتوں کا براہ راست اطلاق سمجھ سے بالاتر ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جب عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوتی ہیں تو عوام کو فوری ریلیف نہیں ملتا لیکن اضافے کی صورت میں بوجھ فوری ا منتقل کر دیا جاتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت قیمتوں کے تعین کا مکمل اور شفاف طریقہ کار سامنے لائے تاکہ بے یقینی اور تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔



