طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں کا ایندھن جیٹ فیول 12روپے 6 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل11 روپے 44 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت کم ہو کر 287 روپے71پیسے فی لٹر پر آ گئی ہے، اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 299 روپے77 پیسے فی لٹر مقرر تھی۔
جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان