اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات 5.76 فیصد اضافے کے ساتھ 16.862 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں مالی سال 2024-25کے مقابلے میں 5.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی 2025 تا جون 2026 کے دوران پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات 16.862 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2024-25کی اسی مدت میں یہ درآمدات 15.944 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم گروپ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 7.05 فیصد اضافے کے ساتھ 5.966 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.386 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ خام تیل (پٹرولیم کروڈ) کی درآمدات میں 31.58 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے 5.446 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 7.166 ارب ڈالر ہو گئیں۔ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی ) کی درآمدات بھی زیرِ جائزہ مدت کے دوران 3.21 فیصد اضافے کے ساتھ 1.089 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2024-25 کی اسی مدت میں یہ 1.055 ارب ڈالر تھیں۔ دوسری جانب مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں 36.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 3.476 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.221 ارب ڈالر رہ گئیں۔ پٹرولیم گروپ کی دیگر مصنوعات کی درآمدات میں بھی 5.88 فیصد اضافہ ہوا جو 0.365 ملین ڈالر سے بڑھ کر 0.386 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔دریں اثنا، سالانہ بنیاد پر جون 2026 میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 45.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 1.312 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 1.910 ارب ڈالر ہو گئیں۔اسی طرح ماہانہ بنیاد پر بھی جون 2026 کے دوران پٹرولیم درآمدات میں 32.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔