اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2026ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان بہت ہی خوبصورت اور وسائل سے مالا مال ملک ہونے کے باوجود کشکول لے کر کیوں گھوم رہا ہے ہمیں اس سوال کا جواب تلاش کرنا ہو گا ۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملک کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کو کام کرنے کے لئے اعتماد دیا جائے اور ہمارے ہاتھ کھولے جائیں ۔ اسلام آباد میں فرسٹ اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری معیشت کی بہتری کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہے اور موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایف پی سی سی آئی نے اہم کردار ادا کیا، جس سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملا۔ ایس اہم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی آج معیشت کی بہتری کیلئے جمع ہوئی ہے، بجلی میں کمی کیلئے ایف پی سی سی آئی نے اہم کردار ادا کیا، 36 ڈویڑنز میں بڑی صلاحیتیں ہیں، ہر ضلع سے ایک ارب ڈالر ایکسپورٹ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت ہی خوبصورت اور وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔ ہماری قو م محنتی ہے لیکن پھر بھی ہم کشکول لے کر کیوں گھوم رہے ہیں ہمیں اس سوال کا جواب تلاش کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیردا خلہ بھرپور محنت کر رہے ہیں، سسٹم میں کوئی ایسا ہے جو خرابی پیدا کر رہا ہے، اسی سال ہوگئے ہیں ملک کو بنے ہوے ہم آج بھی وہی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں سسٹم میں خرابی پیدا کرنے والے کو پہچان کر اسے انجام تک پہنچانا ہو گا ۔ تمام صوبوں سے درخواست ہے آج کھل کر بات کریں، پینل ڈسکشن کے بعد سامنے آنے والی تجاویز پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا بزنس کمیونٹی جو اس کی ملک معیشت کا ہم ستون ہے اس کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے ہم کیسے کام کریں ۔ استدعا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے ہاتھ کھولیں ۔ انہوں نے کہا ملک میں بیروزگا ری اور مہنگائی ہے۔ ہمارے قرضوں کی شرح بڑھتی جا رہی ہے ۔ اکانومی کیسے چلے گی اس کو کس نے دیکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیشمار ٹیلنٹ ہے ۔ لیکن اس سے استعفادے کے لئے ہمیں سسٹم میں موجود خرابی کو دور کرنا ہو گا ۔