ذیشان طارق کی وفد کے ہمراہ نو منتخب ڈپٹی کمشنر سے ملاقات،نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) چئیرمین پاکستان سرجیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ذیشان طارق نے وائس چیئرمین عبدالمنعم کے ہمراہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق سے ملاقات کی اور انہیں

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) چئیرمین پاکستان سرجیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ذیشان طارق نے وائس چیئرمین عبدالمنعم کے ہمراہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور سرجیکل آلات کی صنعت کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سرجیکل سٹی کی تعمیر و ترقی، فری سیل سرٹیفکیٹس کے حصول میں سہولت کاری اور کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے اور صنعت کی ترقی کو مستحکم کرنے سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سیماپ ذیشان طارق نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ سرجیکل آلات کے شعبے کی حمایت جاری رکھے گی اور صنعت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے سیماپ کی خدمات کو سراہا اور وفد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ صنعت کو درپیش جائز مسائل کے حل اور اس کی پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔



