سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے سی او ٹی ایچ ایم سیالکوٹ کے اشتراک سے بیکرپرینیور ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ مہارتوں کی ترقی کا ایک مفت پروگرام تھا جس کا مقصد فوڈ انڈسٹری میں موجود اور نئی کاروباری خواتین کو معاونت فراہم کرنا ہے ۔ اس ورکشاپ میں شرکت کے لیے سیالکوٹ سے 15 خواتین کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے کئی پہلے ہی خوراک سے متعلقہ کاروبار چلا رہی ہیں۔ اس ورکشاپ کا مقصد پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے شرکاء کی معلومات میں اضافہ کرنا، عملی مہارتوں کو مستحکم کرنا اور کاروبار کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں قیمتی شراکت داری اور تعاون فراہم کرنے پر سی او ٹی ایچ ایم سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا۔