کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر426436 روپیکا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 365600 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے بڑھکر 6291 روپیہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4040 ڈالر کا ہو گیا۔