کھجور کی برآمد سے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،زرعی ماہرین
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے کھجور کی اقسام اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے کھجور کی اقسام اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس وقت سالانہ 6 لاکھ 50 ہزار ٹن کھجور پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں برآمدات کا حجم 200 ملین ڈالر تھا جو اب بڑھ کر 300 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے پاکستانی کھجور انتہائی لذیذ ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کئی تحقیقی مراکز نے کھجور کی ایسی نئی اقسام بھی تیار کی ہیں جنہیں فیصل آبادمیں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقسام کو اپنایا جا رہا ہے اور یہ کم ترین مدت میں پک کر زیادہ سے زیادہ پیداوار دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا خطے کے ترقی پسند کاشتکاروں نے اس کی تجارتی پیداوار کیلئے کاشت کا آغاز کر دیا ہے۔



