ایس ای سی پی کا اپ ڈیٹ شدہ ماسٹر سرکلر کا اجرا، میوچل فنڈ انڈسٹری کے لیے سہولیات اور کاروباری آسانی ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے میوچل فنڈ انڈسٹری کو ایک ہی جگہ اپ ڈیٹ شدہ معلومات فراہم کرنے کی سہولت کے پیشِ نظر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے میوچل فنڈ انڈسٹری کو ایک ہی جگہ اپ ڈیٹ شدہ معلومات فراہم کرنے کی سہولت کے پیشِ نظر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انویسٹمنٹ ایڈوائزرز کے لیے اپ ڈیٹ شدہ ماسٹر سرکلر جاری کر دیا ہے۔اس اپ ڈیٹ ماسٹر سرکلر میں 30 جون 2026ء تک جاری کردہ تمام متعلقہ سرکلرز، ہدایات اور وضاحتوں کو شامل کیا گیا ہےجن میں انفراسٹرکچر فنڈز، ای ایس جی فنڈز، انویسٹمنٹ پلانز، ڈیجیٹل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں، منظم مالیاتی اداروں کے ذریعے سرمایہ کاروں کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ، کم خطرے والے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ، پرفارمنس بینچ مارکس، کی فیکٹ سٹیٹمنٹ کے تقاضے، ٹرسٹ ڈیڈ کے فارمیٹس اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اہم ریگولیٹری اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ یہ ماسٹر سرکلر کلیکٹو انویسٹمنٹ سکیموں/میوچل فنڈز اور انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز کی ریگولیشن کے لیے 6 جنوری 2009ء سے 30 جون 2026ء تک کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تمام قابلِ عمل سرکلرز، ہدایات اور وضاحتوں کا مجموعہ ہے۔اس میں ڈیجیٹلائزیشن، اشتہارات، کلیکٹو انویسٹمنٹ سکیموں اور سرمایہ کاری کے شعبوں کی درجہ بندی، معلومات کے افشا کے تقاضوں، کونسٹنٹ پروپورشن پورٹ فولیو انشورنس پر مبنی سکیموں، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز، کلیکٹو انویسٹمنٹ سکیموں کے لیے پرفارمنس بینچ مارکس، کلیکٹو انویسٹمنٹ سکیموں کی فروخت و مارکیٹنگ، سیلز لوڈ اور اخراجات، قدر کے تعین اور پروویژننگ، نان بینکنگ فائنانس کمپنیوں کے پیشہ ور افراد کے لیے لازمی سرٹیفیکیشنز، کلیکٹو انویسٹمنٹ سکیموں کے یونٹس کی تقسیم، آؤٹ سورسنگ کے انتظامات، رسک مینجمنٹ و تعمیل، اوپن اینڈ سکیموں کے ضم ہونے، یونٹ ہولڈرز کے اجلاسوں کے طریقہ کار، علیحدہ سے منظم کردہ اکاؤنٹس اور کلوزڈ اینڈ سکیموں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ ماسٹر سرکلر اور متعلقہ سرکلر کے درمیان کسی بھی عدم مطابقت کی صورت میں متعلقہ سرکلر کے مندرجات کو فوقیت حاصل ہوگی۔ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انویسٹمنٹ ایڈوائزرز کے لیے اپ ڈیٹ شدہ ماسٹر سرکلر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔



