میسے فرینکفرٹ پاکستان کی فیصل آباد ایکسپو2026میں بھرپور شرکت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) میسے فرینکفرٹ پاکستان نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی)کے زیر اہتمام 24تا26جولائی 2026تک ایکسپو سینٹر لاہور میںمنعقدہ فیصل آباد ا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) میسے فرینکفرٹ پاکستان نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی)کے زیر اہتمام 24تا26جولائی 2026تک ایکسپو سینٹر لاہور میںمنعقدہ فیصل آباد ایکسپو2026میں شرکت کی اور پاکستان کے صنعتی و ٹیکسٹائل شعبوں کیلئے بین الاقوامی تجارت کے مواقع اجاگر کئے۔اس تین روزہ نمائش کے دوران میسے فرینکفرٹ پاکستان نے اپنی معروف ٹیکسٹائل نمائشوں میں تجارتی مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی ،جن میںہیم ٹیکسٹائل ،ٹیکس ورلڈ پیرس،ٹیکس ورلڈ یو ایس اے،انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو،ٹیک ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکس پروسیس، اور VIATT, شامل ہیں،اس موقع پر ان نمائشوں میںپاکستانی کمپنیوں کیلئے بین الاقوامی خریداروں اور عالمی منڈیوں سے روابط کے مواقعوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دنیا کی نمایاں ترین تجارتی نمائشوں کے منتظمین میںسے ایک کے طور پر میسے فرینکفرٹ اپنی عالمی نمائشوں کے ذریعے کاروباری نیٹ ورکنگ،سورسنگ،جدت اور بین الاقوامی تعاون کو فرغ دیتا ہے ۔میسے فرینکفرٹ پاکستان، فیصل آباد ایکسپو2026کے منتظمین اور ان تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ،جنہوںنے نمائش کے دوران میسے فرینکفرٹ کی ٹیم کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔میسے فرینکفرٹ اپنی بین الاقوامی نمائشوںکے ذریعے پاکستانی کاروباروں کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے اورملک کے ٹیکسٹائل و صنعتی شعبوں کی مسلسل ترقی میںمعاو نت کیلئے پرعزم ہے۔



