Money
ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، مجموعی شرح 13.52 فیصد پر آگئی
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مصنف Sajid Ansari17K بار پڑھا

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 13.52 فیصد پر آگئی۔ اس کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 125.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز 10.72 فیصد اور آلو 10.06 فیصد مہنگے ہوئے۔



