جون 2026 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 22.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جون میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 اعشاریہ 77 فیصد کمی ہوئی ہے، اس کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات صفر اعشاریہ 34 فیصد بڑھی ہیں۔
جون 2026 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی 2026ء میں 1 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ جون 2025ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔