امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں اور ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مالیاتی منڈیوں میں بھی بے چینی دیکھی گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کے فیوچر معاہدوں کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 72.40 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ فیوچر میں کمی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باعث مہنگائی اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی تبدیل کرنا شروع کر دی۔