Money
اسلام آباد ایئرپورٹ آپریشنز آؤٹ سورسنگ کیلئے ایشیائی بینک مالیاتی مشیر مقرر
مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا۔
مصنف Sajid Ansari48K بار پڑھا

مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے ایڈوائزری معاہدہ کی شرائط کا جائزہ لیا، بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی۔



