پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 
کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس 2 ہزار سے 218 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 79 ہزار 411 ہوا تھا۔ البتہ کاروباری دن کے اختتام تک 100 انڈیکس کی گراوٹ 369 پوائنٹس رہی۔ 
یوں پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 256 پر بند ہوا۔ 
حصص بازار میں آج 98 کروڑ شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے ہوئے، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 کروڑ روپے کم ہوکر 20 ہزار 282  ارب روپے ہوگئی ہے۔