Money
پن بجلی کے اوسط ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کےاوسط ٹیرف میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصنف سیف رحمٰن15K بار پڑھا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کےاوسط ٹیرف میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا نے فیصلہ منظوری کےلیے وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔
اسلام آباد میں نیپرا کے فیصلے کے مطابق پن بجلی کے ٹیرف میں اضافہ مالی سال 2025-26 کیلئے کیا گیا ہے۔
واپڈا کے ممبر فنانس نوید اصغر کے مطابق پن بجلی کا اوسط ٹیرف 4 روپے 81 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پن بجلی کا اوسط ٹیرف 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔



