Money
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی
گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج پھر کمی ہوگئی۔
مصنف Sajid Ansari13K بار پڑھا

گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج پھر کمی ہوگئی۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 32 ہزار 463 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 4001 ڈالر فی اونس ہے۔



