Money
ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے، گوہر اعجاز
سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت اور تاجر و صنعتکار گوہر اعجاز نے ملکی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Sajid Ansari32K بار پڑھا

سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت اور تاجر و صنعتکار گوہر اعجاز نے ملکی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے، پاکستان کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے 2023 برآمدات میں سالانہ 10 فیصد بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا، مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں 10 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیا گیا تھا اور ملکی برآمدات 30 ارب 90 کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکی تھیں۔



