Money
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ گئی
ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
مصنف fahad15K بار پڑھا

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔



