Money
پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے : وزیر اعظم شہباز شریف
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہو گا، پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
مصنف ایاز اکبر44K بار پڑھا

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہو گا، پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر اصلاحات اور ٹیکس نظام میں بہتری سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اصلاحات اور ٹیکس نظام میں بہتری پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو ایف بی آر کی کارکردگی اور جاری اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شوگر، سیمنٹ، ٹوبیکو، ٹائلز اور فرٹیلائزرز کی صنعتوں میں پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جبکہ ٹیکسٹائل اور مشروبات کی صنعتوں میں پروڈکشن مانیٹرنگ نظام کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آم کے تحفے پر ہنگری کے وزیرِ اعظم کا دلچسپ پیغام


