Money
امریکا ایران کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں شدید خلل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایشیائی ٹریڈنگ کے آغاز پر 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel25K بار پڑھا

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں شدید خلل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایشیائی ٹریڈنگ کے آغاز پر 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالرز یعنی 3.12 فیصد اضافے کے ساتھ 90.85 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی بحری ناکہ بندی اور ایرانی جوابی کارروائیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ


