واشنگٹن میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی جس میں پاک، امریکا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق امریکی ہم منصب سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاکستان کی برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی اور علاقائی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا۔
پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کے زرمبادلہ استحکام فنڈ کیلئے درخواست کردی