Money
پبلک و منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشنز کی پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مصنف جواد ملک47K بار پڑھا

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ندیم حسین نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات پیٹرول پمپوں کی بندش کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی پالیسی واپس لے۔
پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا کل رات سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان


