Money
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے بڑھا کر ’بی‘ کر دی
عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے بڑھا کر ’بی‘ کر دی ہے، پاکستان کا آؤٹ لک بھی مستحکم قرار دیا ہے۔
مصنف fahad47K بار پڑھا

عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے بڑھا کر ’بی‘ کر دی ہے، پاکستان کا آؤٹ لک بھی مستحکم قرار دیا ہے۔
اس اپ گریڈ کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ تقریباً 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اس سے قبل 31 اکتوبر 2016 سے 3 فروری 2019 تک بی کیٹیگری میں رہا تھا۔
ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ادارہ جاتی استحکام، آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد اور مالیاتی نظم و ضبط نے معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا اور بیرونی مالی دباؤ میں کمی آئی۔



