Money
پیٹرول اور ڈیزل آج بھی مہنگا کردیا گیا
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔
مصنف سیف رحمٰن35K بار پڑھا

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25جولائی کے لیے ہوں گی، اضافے اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔



