اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرِ صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرحِ سود کو 11.50 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتِ حال، معاشی اشاریوں اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔