Money
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 7241 پوائنٹس بڑھ گیا
امریکہ کے ایران پر حملوں میں ٹہراؤ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رہی۔
مصنف Rubab Shakeel50K بار پڑھا

امریکہ کے ایران پر حملوں میں ٹہراؤ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رہی۔
مشرق وسطی کی صورتحال پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے ساڑھے چار ہزار پوائنٹس اضافے سے کاروبار کا آغاز کیا اور مثبت رجحان کاروبار اختتام تک برقرار رہا۔
بینچ مارک 100 انڈیکس 7 ہزار 241 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 262 پر بند ہوا۔



