پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ ردو بدل کی پالیسی مستردکرتے ہیں، مولانا عبد الماجد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ، مرکزی علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، ملی یک جہتی کونسل سندھ کے سینئر نائب صدر، خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ، مرکزی علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، ملی یک جہتی کونسل سندھ کے سینئر نائب صدر، خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن حضرت مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں حکومت مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے ان پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے بری طرح سے دبے ہوئے ہیں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی ضرورت ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی پر قابو پائے اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا عبد الماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القرآن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے معزز شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گفتگو میں مذہبی رہنماؤں مولانا محمد عکاشہ, قاری محمد اسحاق چشتی, قاری محمد ندیم المکی اور سماجی رہنما اسلم خان فاروقی بھی شامل تھے حضرت مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ عوام دوست پالیسی نہیں اسلم خان فاروقی نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اس سے عوام کو نجات دلائی جائے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ترمیمی آرڈیننس 2026کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔



